تشریح:
(1) باب کا عنوان ہمارے اس نسخے میں (اَلمَجدُور) ہے یعنی: ’’ چیچک زدہ : چونکہ اس مرض میں جسم پرچھوٹے چھوٹے زخم اور دانے نکل آتے ہیں تو بعض اوقات پانی کا استعمال کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اور بعض نسخوں میں (اَلمَجرُوع) کا لفظ ہے، اس سے حدیث اورباب میں کوئی الجھن نہیں رہتی۔
(2) بغیر علم مکے فتوی ٰ دینا بہت بڑی جہالت ہے۔ چاہیے کہ اصحاب علم سے مُرَاجَعَہ کیا جائے۔ صحابہ کرام کے بھی اس اعتبار سے کئی مراتب تھے۔
(3) حدیث میں مذکورہ قسم کے زخم پرپٹی باندہ کر مسح کیا جائے اوراس مسح کے لیے موزوں والی کوئی شرط نہیں ہے کہ پہلے وضوکیا ہو یا وقت متعین ہو۔
(4) اگر جسم کے تھوڑے حصے پرزخم آیا ہو تو مسئلہ اسی طرح ہے جیسے کہ حدیث میں ذکر ہوا اوراگر جسم کا زیادہ حصہ مجروح اور تھوڑا صحیح ہوتو پٹیوں اور صحیح حصے پر مسح ہی کافی ہوگا۔ واللہ أعلم