قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ فِي الْمُسَاقَاةِ)

حکم : صحيح الإسناد

ترجمة الباب:

3412 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنَا كَثِيرٌ يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، حَدَّثَنَا مَيْمُونٌ، عَنْ مِقْسَمٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ... فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ زَيْدٍ، قَالَ: فَحَزَرَ النَّخْلَ، وَقَالَ: فَأَنَا، أَلِي جُذَاذَ النَّخْلِ، وَأُعْطِيكُمْ نِصْفَ الَّذِي قُلْتُ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: مساقات کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3412.   جناب مقسم نے بیان کیا کہ جب نبی کریم ﷺ نے خیبر فتح کر لیا۔ اور زید کی (مذکورہ بالا) حدیث کی مانند بیان کیا۔ اس کے لفظ تھے «فحزر النخل» ”پھل کی مقدار کا اندازہ لگایا“ اور کہا: (اگر تم اس اندازے پر مطمئن نہیں ہو تو) ”پھل کی تڑائی میں کر لوں گا اور جو میں نے کہا ہے اس کا آدھا تمہیں دے دوں گا۔“