موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي كَسبِ الإِمَاءِ)
حکم : حسن
3426 . حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ، حَدَّثَنِي طَارِقُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ، قَالَ: جَاءَ رَافِعُ بْنُ رِفَاعَةَ إِلَى مَجْلِسِ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: لَقَدْ نَهَانَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيَوْمَ... فَذَكَرَ أَشْيَاءَ: وَنَهَى عَنْ كَسْبِ الْأَمَةِ، إِلَّا مَا عَمِلَتْ بِيَدِهَا، وَقَالَ هَكَذَا بِأَصَابِعِهِ. -نَحْوَ الْخَبْزِ، وَالْغَزْلِ، وَالنَّفْشِ-.
سنن ابو داؤد:
کتاب: اجارے کے احکام و مسائل
باب: لونڈیوں سے بدکاری کرا کے مال حاصل کرنا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3426. جناب طارق بن عبدالرحمٰن قرشی نے بیان کیا کہ جناب رافع بن رفاعہ ؓ انصاریوں کی ایک مجلس میں آئے اور کہا کہ آج نبی کریم ﷺ نے ہمیں منع فرمایا ہے اور کئی چیزیں ذکر کیں اور ان میں سے ایک یہ تھی کہ آپ ﷺ نے ہمیں لونڈی کی کمائی سے منع فرمایا ہے سوائے اس کے جو اس کے ہاتھ کی کمائی ہو۔ اور اپنی انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مثلاً روٹی پکائے، اون کاتے یا دھنکے۔