موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي الرَّهْنِ)
حکم : صحیح
3526 . َدَّثَنَا هَنَّادٌ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ زَكَرِيَّا عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >لَبَنُ الدَّرِّ يُحْلَبُ بِنَفَقَتِهِ إِذَا كَانَ مَرْهُونًا، وَالظَّهْرُ يُرْكَبُ بِنَفَقَتِهِ إِذَا كَانَ مَرْهُونًا, وَعَلَى الَّذِي يَرْكَبُ وَيَحْلِبُ النَّفَقَةُ<. قَالَ أَبو دَاود: وَهُوَ عِنْدَنَا صَحِيحٌ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: اجارے کے احکام و مسائل
باب: گروی رکھنے کے احکام و مسائل
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3526. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دودھ والے جانور کا دودھ نکالا جائے گا جبکہ اسے رہن رکھا گیا ہو، اس خرچ کے عوض جو اس پر ہوتا ہے۔ اور سواری والے جانور پر سواری کی جائے گی جبکہ اسے رہن رکھا گیا ہو، اس خرچ کے عوض جو اس پر ہوتا ہے۔ جو شخص سواری کرتا ہے اور دودھ نکالتا ہے خرچ بھی اسی پر ہے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ہمارے نزدیک صحیح ہے۔ (مزعومہ فقہی اصولوں کے برخلاف حدیث برحق ہے)۔