قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابُ الرَّجُلَيْنِ يَدَّعِيَانِ شَيْئًا وَلَيْسَتْ لَهُمَا بَيِّنَةٌ)

حکم : صحيح لغيره

ترجمۃ الباب:

3618.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ بِإِسْنَادِ ابْنِ مِنْهَالٍ مِثْلَهُ قَالَ: فِي دَابَّةٍ- وَلَيْسَ لَهُمَا بَيِّنَةٌ-: فَأَمَرَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْتَهِمَا عَلَى الْيَمِينِ

سنن ابو داؤد:

کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: جب دو آدمی کسی چیز کا دعویٰ کریں لیکن ان کے پاس گواہ نہ ہوں

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3618.   جناب سعید بن ابی عروبہ نے حجاج بن منہال کی سند سے اس حدیث کے مثل روایت کیا، کہا کہ دو آدمیوں نے ایک جانور کے سلسلہ میں جھگڑا کیا اور کسی کے پاس گواہ نہیں تھا تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ قسم کھانے کے لیے قرعہ ڈالیں۔