قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْعِلْمِ (بَابُ التَّشْدِيدِ فِي الْكَذِبِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِﷺ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3651.   حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْمَعْنَى عَنْ بَيَانِ بْنِ بِشْرٍ قَالَ مُسَدَّدٌ أَبُو بِشْرٍ عَنْ وَبَرَةُ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ لِلزُّبَيْرِ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُحَدِّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا يُحَدِّثُ عَنْهُ أَصْحَابُهُ فَقَالَ أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ كَانَ لِي مِنْهُ وَجْهٌ وَمَنْزِلَةٌ وَلَكِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ

سنن ابو داؤد:

کتاب: علم اور اہل علم کی فضیلت

 

کتاب تمہید  (

باب: رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھنا بہت بڑا گناہ ہے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3651.   جناب عامر بن عبداللہ بن زبیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سیدنا زبیر (زبیر بن عوام ؓ) سے عرض کیا کہ آپ کو کیا مانع ہے کہ آپ ﷺ سے اس طرح احادیث بیان نہیں کرتے جیسے کہ آپ کے دیگر ساتھی بیان کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے آپ ﷺ کے ہاں بہت ہی قدر و منزلت حاصل تھی۔ لیکن میں نے آپ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا اسے چاہیئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“