قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ فِي صِفَةِ النَّبِيذِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3713 .   حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي عُمَرَ يَحْيَى الْبَهْرَانِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ يُنْبَذُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّبِيبُ فَيَشْرَبُهُ الْيَوْمَ وَالْغَدَ وَبَعْدَ الْغَدِ إِلَى مَسَاءِ الثَّالِثَةِ ثُمَّ يَأْمُرُ بِهِ فَيُسْقَى الْخَدَمُ أَوْ يُهَرَاقُ قَالَ أَبُو دَاوُد مَعْنَى يُسْقَى الْخَدَمُ يُبَادَرُ بِه الْفَسَادَ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو عُمَرَ يَحْيَى بْنُ عُبَيْدٍ الْبَهْرَانِيُّ

سنن ابو داؤد:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: نبیذ کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3713.   سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے لیے کشمش کی نبیذ بنائی جاتی تھی تو آپ ﷺ اسے اس دن، اگلے دن اور اس سے اگلے دن یعنی تیسرے دن کی شام تک استعمال کرتے تھے، پھر آپ ﷺ حکم دیتے کہ خادموں کو پلا دی جائے یا گرا دی جائے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ خادموں کو پلانے سے مقصود یہ ہے کہ خراب ہونے سے پہلے پہلے اسے استعمال کر لیا جائے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: سند میں مذکور ابوعمر کا نام یحییٰ بن عبید البہرانی ہے۔