قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ فِي السَّاقِي مَتَى يَشْرَبُ)

حکم : صحیح 

3726. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بِمَاءٍ وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ فَشَرِبَ ثُمَّ أَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ وَقَالَ الْأَيْمَنَ فَالْأَيْمَنَ

مترجم:

3726.

سیدنا انس بن مالک ؓ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ کو دودھ پیش کیا گیا جس میں پانی ملایا گیا تھا۔ اور آپ ﷺ کی دائیں جانب ایک دیہاتی تھا اور بائیں جانب ابوبکر ؓ تھے۔ آپ ﷺ نے دودھ پیا، پھر اس دیہاتی کو دے دیا اور فرمایا: ”داہنے والا، پھر داہنے والا۔“