قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ فِي إِيكَاءِ الْآنِيَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3734.   حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَسْقَى فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ أَلَا نَسْقِيكَ نَبِيذًا قَالَ بَلَى قَالَ فَخَرَجَ الرَّجُلُ يَشْتَدُّ فَجَاءَ بِقَدَحٍ فِيهِ نَبِيذٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ أَنْ تَعْرِضَ عَلَيْهِ عُودًا قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ الْأَصْمَعِيُّ تَعْرِضُهُ عَلَيْهِ

سنن ابو داؤد:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: برتنوں کو ڈھانپ کر رکھنے کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3734.   سیدنا جابر ؓ نے بیان کیا کہ (ایک بار) ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے کہ آپ ﷺ نے پانی طلب فرمایا، ایک شخص نے کہا: کیا ہم آپ کو نبیذ نہ پیش کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیوں نہیں۔“ چنانچہ وہ بھاگتا بھاگتا گیا اور ایک پیالہ لے آیا، اس میں نبیذ تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تو نے اسے ڈھانپا کیوں نہیں؟ اس پر کوئی لکڑی ہی رکھ لیتا۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ (امام لغت اصمعی) اصمعی نے اس لفظ کو «تعرضه عليه» پڑھا ہے۔ (راء کے پیش کے ساتھ جبکہ دوسرے زیر سے پڑھتے ہیں)۔