Abu-Daud:
Foods (Kitab Al-At'imah)
(Chapter: Regarding the recommendation for holding a wedding feast)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3743.
سیدنا انس بن مالک ؓ کی مجلس میں ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش ؓ کے نکاح کا ذکر آ گیا تو انہوں نے کہا: میں نے نہیں دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی کسی بیوی کے ولیمہ میں اس قدر اہتمام کیا ہو جتنا ان کے موقع پر ولیمہ میں کیا تھا۔ آپ ﷺ نے ایک بکری سے ولیمہ کیا۔
تشریح:
فائدہ: یہ نکاح وحی کی بنیاد پر ہوا تھا۔ اس میں ولی حق مہر اور گواہیوں کا کوئی اہتمام نہ تھا۔ سورہ احزاب میں ہے۔ (فَلَمَّا قَضَىٰ زَيْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ أَدْعِيَائِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا ۚ) (الأحزاب:37) پس جب زید نے اس عورت سے اپنی غرض پوری کرلی تو ہم نے اسے آپ کے نکاح میں دے دیا تاکہ مسلمانوں پر اپنے لےپالکوں کی بیویوں کے بارے میں کسی طرح کی تنگی نہ رہے جب وہ ان سے اپنا جی بھرلیں۔
کھانے ‘پینے ‘پہننے اور سکن (رہائش ) وغیرہ کے انسانی عادات پر مبنی مسائل میں اصل حلت ہے یعنی سب ہی حلال ہیں ‘سوائے ان چیزوں کے اور ان امور کے جن سے شریعت نے منع کر دیا ہو۔
تمہید باب
(ولیمہ) لغت میں ''وَلَم'' سے ماخوذ ہے جس کا معنی جمع ہونا ہے۔چونکہ یہ دعوت زوجین کے اکھٹے اور جمع ہونے کی خوشی میں ہوتی ہے تو اس لئے اسے ''ولیمہ'' کہا جاتا ہے۔ویسے ہر خوشی کی دعوت کو بھی''ولیمہ'' ہی کہتے ہیں۔مگر نکاح کی خوشی میں یہ زیادہ مشہور ہے۔
سیدنا انس بن مالک ؓ کی مجلس میں ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش ؓ کے نکاح کا ذکر آ گیا تو انہوں نے کہا: میں نے نہیں دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی کسی بیوی کے ولیمہ میں اس قدر اہتمام کیا ہو جتنا ان کے موقع پر ولیمہ میں کیا تھا۔ آپ ﷺ نے ایک بکری سے ولیمہ کیا۔
حدیث حاشیہ:
فائدہ: یہ نکاح وحی کی بنیاد پر ہوا تھا۔ اس میں ولی حق مہر اور گواہیوں کا کوئی اہتمام نہ تھا۔ سورہ احزاب میں ہے۔ (فَلَمَّا قَضَىٰ زَيْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ أَدْعِيَائِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا ۚ) (الأحزاب:37) پس جب زید نے اس عورت سے اپنی غرض پوری کرلی تو ہم نے اسے آپ کے نکاح میں دے دیا تاکہ مسلمانوں پر اپنے لےپالکوں کی بیویوں کے بارے میں کسی طرح کی تنگی نہ رہے جب وہ ان سے اپنا جی بھرلیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ثابت کہتے ہیں: انس بن مالک ؓ کے پاس ام المؤمنین زینب بنت جحش ؓ کے نکاح کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنی بیویوں میں سے کسی کے نکاح میں زینب کے نکاح کی طرح ولیمہ کرتے نہیں دیکھا، آپ نے ان کے نکاح میں ایک بکری کا ولیمہ کیا۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Thabit said: The marriage of Zainab daughter of Jahsh was mentioned before Anas b. Malik (RA). He said: I did not see that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) held such a wedding feast for any of his wives as he did for her. He held a wedding feast with a sheep.