موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي غَسْلِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الطَّعَامِ)
حکم : صحیح
3760 . حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ فَقُدِّمَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فَقَالُوا أَلَا نَأْتِيكَ بِوَضُوءٍ فَقَالَ إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوءِ إِذَا قُمْتُ إِلَى الصَّلَاةِ
سنن ابو داؤد:
کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب: کھانے کے وقت ہاتھ دھونے کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3760. سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بیت الخلاء سے نکلے تو آپ ﷺ کو کھانا پیش کیا گیا۔ صحابہ نے کہا: کیا آپ ﷺ کے لیے وضو کا پانی نہ لے آئیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے وضو کا حکم اسی وقت ہے جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوں۔“