تشریح:
فائدہ: سوس پہلے سین پر زبر پڑھیں۔ تو یہ مصدر ہوگا۔ اس سے مراد کھجور یا غلے کا وہ دانہ ہوگا۔ جس میں کیڑا وغیرہ لگ گیا ہو۔ اگر پہلے سین پر پیش پڑھیں۔ تو خود کیڑا یا سرسری مراد ہوگی۔ مطلب یہ کہ کیڑا وغیرہ لگنے سے کھجور یا غلہ نجس نہیں ہوجاتا۔ اور جہاں تک ہوسکے صاف کرکے استعمال کر لینا چاہیے۔ اس میں نبی کریمﷺ کا تواضع کا بھی بیان ہے کہ آپﷺ میں نخوت نہ تھی۔