باب: اہل کتاب ( یہود و نصاریٰ ) کے برتنوں میں کھانا ؟
)
Abu-Daud:
Foods (Kitab Al-At'imah)
(Chapter: Regarding using the vessel of the people of the book)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3839.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا کہ ہم اہل کتاب کی ہمسائیگی میں رہتے ہیں، جب کہ وہ اپنی ہانڈیوں میں خنزیر پکاتے اور اپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہیں کوئی اور برتن مل جائیں تو ان میں کھاؤ اور پیو اور اگر ان کے علاوہ کوئی اور نہ ملیں تو انہیں پانی سے اچھی طرح دھو کر ان میں کھا پی لیا کرو۔“
کھانے ‘پینے ‘پہننے اور سکن (رہائش ) وغیرہ کے انسانی عادات پر مبنی مسائل میں اصل حلت ہے یعنی سب ہی حلال ہیں ‘سوائے ان چیزوں کے اور ان امور کے جن سے شریعت نے منع کر دیا ہو۔
سیدنا ابوثعلبہ خشنی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا کہ ہم اہل کتاب کی ہمسائیگی میں رہتے ہیں، جب کہ وہ اپنی ہانڈیوں میں خنزیر پکاتے اور اپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہیں کوئی اور برتن مل جائیں تو ان میں کھاؤ اور پیو اور اگر ان کے علاوہ کوئی اور نہ ملیں تو انہیں پانی سے اچھی طرح دھو کر ان میں کھا پی لیا کرو۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوثعلبہ خشنی ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا کہا: ہم اہل کتاب کے پڑوس میں رہتے، وہ اپنی ہانڈیوں میں سور کا گوشت پکاتے ہیں اور اپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہیں ان کے علاوہ برتن مل جائیں تو ان میں کھاؤ پیئو، اور اگر ان کے علاوہ برتن نہ ملیں تو انہیں پانی سے دھو ڈالو پھر ان میں کھاؤ اور پیو۔“
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Tha’labah al-Khushani said that he asked the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم): We live in the neighbourhood of the People of the Book and they cook in their pots(the flesh of) swine and drink wine in their vessels. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: If you find any other pots, then eat in them and drink. But if you do not find any others, then wash them with water and eat and drink (In them).