Abu-Daud:
Foods (Kitab Al-At'imah)
(Chapter: What a man should say after eating)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3849.
سیدنا ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دستر خوان اٹھا لیے جانے کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبُّنَا» ”ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے بہت زیادہ پاکیزہ اور برکت ڈالی گئی ہے اس میں، نہ کفایت کیا گیا (کہ مزید کی ضرورت نہ رہے) اور نہ اسے وداع (چھوڑا) کیا گیا ہے اور نہ اس سے بے نیاز ہوا جا سکتا ہے اے ہمارے رب۔“
تشریح:
فائدہ: (غیر مکفی۔۔۔الخ) انسان ایک دفعہ کھانے کے بعد پھر سے اس کا طلب گار ہوتا ہے۔ اس سے مستغنی نہیں ہوسکتا۔ لہذا کھانے جیسی نعمت کا شکر بھی اسی طرح کا ہونا چاہیے۔ جو اس کے مہتم بالشان ہو۔ اور یہ نبی اکرم ﷺکی بتائی ہوئی ادعیہ ہی سے ممکن ہے۔
کھانے ‘پینے ‘پہننے اور سکن (رہائش ) وغیرہ کے انسانی عادات پر مبنی مسائل میں اصل حلت ہے یعنی سب ہی حلال ہیں ‘سوائے ان چیزوں کے اور ان امور کے جن سے شریعت نے منع کر دیا ہو۔
سیدنا ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دستر خوان اٹھا لیے جانے کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبُّنَا» ”ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے بہت زیادہ پاکیزہ اور برکت ڈالی گئی ہے اس میں، نہ کفایت کیا گیا (کہ مزید کی ضرورت نہ رہے) اور نہ اسے وداع (چھوڑا) کیا گیا ہے اور نہ اس سے بے نیاز ہوا جا سکتا ہے اے ہمارے رب۔“
حدیث حاشیہ:
فائدہ: (غیر مکفی۔۔۔الخ) انسان ایک دفعہ کھانے کے بعد پھر سے اس کا طلب گار ہوتا ہے۔ اس سے مستغنی نہیں ہوسکتا۔ لہذا کھانے جیسی نعمت کا شکر بھی اسی طرح کا ہونا چاہیے۔ جو اس کے مہتم بالشان ہو۔ اور یہ نبی اکرم ﷺکی بتائی ہوئی ادعیہ ہی سے ممکن ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوامامہ ؓ کہتے ہیں جب دستر خوان اٹھایا جاتا تو رسول اللہ ﷺ یہ دعا پڑھتے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبُّنَا» ”اللہ تعالیٰ کے لیے بہت سارا صاف ستھرا بابرکت شکر ہے، ایسا شکر نہیں جو ایک بار کفایت کرے اور چھوڑ دیا جائے اور اس کی حاجت نہ رہے اے ہمارے رب تو حمد کے لائق ہے۔“
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Umamah (RA) said: When the food cloth was removed, the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: “praise be to Allah abundantly and sincerely, of such a nature as is productive of blessing, is not insufficient, Abandoned, or ignored, O our lord”.