قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي الدُّعَاءِ لِرَبِّ الطَّعَامِ إِذَا أُكَلَ عِنْدَهُ)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

3853 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَزِيدَ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ عَنْ رَجُلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَنَعَ أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيْهَانِ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فَدَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ فَلَمَّا فَرَغُوا قَالَ أَثِيبُوا أَخَاكُمْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا إِثَابَتُهُ قَالَ إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا دُخِلَ بَيْتُهُ فَأُكِلَ طَعَامُهُ وَشُرِبَ شَرَابُهُ فَدَعَوْا لَهُ فَذَلِكَ إِثَابَتُهُ

سنن ابو داؤد:

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: صاحب دعوت کے لیے دعا کرنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3853.   سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ کا بیان ہے کہ ابوالہیشم بن تیہان ؓ نے نبی کریم ﷺ کے لیے کھانے کا اہتمام کیا اور آپ ﷺ کو آپ کے صحابہ کو بلایا۔ چنانچہ جب وہ فارغ ہو گئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے بھائی کو اس کا عوض پیش کرو۔“ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کا عوض اور بدل کیا ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب کسی کے گھر جایا جائے، اس کا کھانا کھایا جائے، پانی پیا جائے تو اس کے لیے دعا کی جائے۔ یہی اس کا عوض اور بدل ہے۔“