موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُرُوفِ وَالْقِرَاءَاتِ (بَابٌ...)
حکم : حسن
3978 . حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ الْعَوْفِيِّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ فَقَالَ مِنْ ضُعْفٍ قَرَأْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا قَرَأْتَهَا عَلَيَّ فَأَخَذَ عَلَيَّ كَمَا أَخَذْتُ عَلَيْكَ
سنن ابو داؤد:
کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراءتوں کا بیان
باب:...
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3978. عطیہ بن سعد عوفی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ پر قراءت کی اور یوں پڑھا: (اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ) (ضاد پر فتحہ کے ساتھ) تو انہوں نے فرمایا: «من ضعف» پڑھو۔ (یعنی ضاد پر ضمہ ہے) میں نے رسول اللہ ﷺ پر یہ آیت اسی طرح پڑھی تھی جیسے کہ تو نے مجھ پر پڑھی ہے تو آپ ﷺ نے میری گرفت فرمائی جیسے کہ میں نے تمہاری گرفت کی ہے۔