باب: انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنی جائے یا بائیں میں ؟
)
Abu-Daud:
Signet-Rings (Kitab Al-Khatam)
(Chapter: What Has Been Related About Wearing A Ring On The Right Hand Or Left)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4229.
محمد بن اسحاق نے روایت کیا کہا کہ میں نے صلت بن عبداللہ بن نوفل بن عبدالمطلب کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ کی چھنگلیا میں انگوٹھی پہنی ہوئی تھی۔ میں نے کہا: یہ کیا؟ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابن عباس ؓ کو دیکھا کہ وہ اپنی انگوٹھی اسی طرح پہنا کرتے تھے۔ اور اس کا نگینہ باہر کی طرف رکھتے تھے۔ اور سیدنا ابن عباس ؓ کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی انگوٹھی ایسے ہی پہنا کرتے تھے۔
تشریح:
مستحب اور مسنون یہ ہے کہ انگوٹھی دائیں ہاتھ کی چھنگلیا میں پہنی جائے۔

حدیث حاشیہ:
مستحب اور مسنون یہ ہے کہ انگوٹھی دائیں ہاتھ کی چھنگلیا میں پہنی جائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے صلت بن عبداللہ بن نوفل بن عبدالمطلب کو اپنے داہنے ہاتھ کی چھنگلی میں انگوٹھی پہنے دیکھا تو کہا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے ابن عباس ؓ کو اسی طرح اپنی انگوٹھی پہنے اور اس کے نگینہ کو اپنی ہتھیلی کی پشت کی طرف کئے دیکھا، اور کہا: یہ مت سمجھنا کہ صرف ابن عباس ؓ ہی ایسا کرتے تھے، بلکہ وہ ذکر کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ بھی اپنی انگوٹھی ایسا ہی پہنی کرتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abdullah ibn Abbas (RA): Muhammad ibn Ishaq said: I saw as-Salt ibn Abdullah ibn Nawfal ibn AbdulMuttalib wearing the signet-ring on his right small finger. I asked: What is this? He replied: I saw Ibn Abbas (RA) wearing his ring in this manner. He put its stone towards the upper part of his palm. Ibn Abbas (RA) also mentioned that the Apostle of Allah (ﷺ) used to wear his signet-ring in his manner.