موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ (بَابٌ فِي تَعْظِيمِ قَتْلِ الْمُؤْمِنِ)
حکم : صحیح
4271 . حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُبِارَكٍ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ أَوْ غَيْرُهُ، قَالَ: قَالَ خَالِدُ بْنُ دِهْقَانَ، سَأَلْتُ يَحْيَى بْنَ يَحْيَى الْغَسَّانِيَّ عَنْ قَوْلِهِ: >اعْتَبَطَ بِقَتْلِهِ<؟ قَالَ: الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي الْفِتْنَةِ، فَيَقْتُلُ أَحَدُهُمْ، فَيَرَى أَنَّهُ عَلَى هُدًى لَا يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ.- يَعْنِي: مِنْ ذَلِكَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: فَاعْتَبَطَ: يَصُبُّ دَمَهُ صَبًّا.
سنن ابو داؤد:
کتاب: فتنوں اور جنگوں کا بیان
باب: کسی مومن کو قتل کر دینا بہت بڑا گناہ ہے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4271. خالد بن دہقان نے کہا میں نے یحییٰ بن یحییٰ غسانی سے «اعتبط بقتله» کا مفہوم پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جو لوگ فتنے میں قتال کرتے ہیں اور ایک ان میں سے کسی کو قتل کر دیتا ہے اور پھر سمجھتا ہے کہ وہ حق اور ہدایت پر تھا اور اس عمل پر اللہ سے استغفار نہیں کرتا ہے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں، اور مزید کہا کہ «فاعتبط» کا مفہوم ہے کہ خون بہاتا ہے، خوب بہانا۔