قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَهْدِيِّ (بابُ الْمَهْدِيِّ)

حکم : ضعیف

ترجمۃ الباب:

4290.   قَالَ أَبُو دَاوُد: حُدِّثْستُ، عَنْ هَارُونَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ:، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ- وَنَظَرَ إِلَى ابْنِهِ الْحَسَنِ-، فَقَالَ: إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ كَمَا سَمَّاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَيَخْرُجُ مِنْ صُلْبِهِ رَجُلٌ يُسَمَّى بِاسْمِ نَبِيِّكُمْ، يُشْبِهُهُ فِي الْخُلُقِ وَلَا يُشْبِهُهُ فِي الْخَلْقِ... ثُمَّ ذَكَرَ قِصَّةً: >...يَمْلَأُ الْأَرْضَ عَدْلًا<.

سنن ابو داؤد:

کتاب: مہدی کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: مہدی کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

4290.   سیدنا علی ؓ نے بیان کیا اور اس اثنا میں انہوں نے اپنے صاحبزادے سیدنا حسن ؓ کی طرف دیکھا، فرمایا کہ میرا یہ فرزند سید (اور سردار) ہے، جیسے کہ اس کے متعلق نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے۔ اور اس کی نسل سے ایک آدمی ہو گا جو تمہارے نبی ﷺ کا ہم نام ہو گا، وہ اخلاق میں ان ہی کے مشابہ ہو گا مگر شکل میں مشابہ نہیں ہو گا۔ پھر قصہ بیان کیا کہ، وہ زمین کو عدل سے بھر دے گا۔