Abu-Daud:
Battles (Kitab Al-Malahim)
(Chapter: Reports regarding Ibn As-Sa'id)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4332.
سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے حرہ والے دن ابن صیاد کو گم پایا۔
تشریح:
ذالحج 63 ہجری میں یزید بن معاویہ نے مدینہ منورہ پر چڑھائی کی تھی اور اس پر مسلط ہوا تھا۔ اسی واقعے کو تاریخ نے یوم الحرہ کے نام سے یاد رکھا ہے۔ اس دن کی بابت بہت سی باتیں مشہور ہیں، ان میں اکثر غیر معتبر ہیں۔
علامہ ابنِ تاثیر "النہایہ" میں لکھتے ہیں کہ یہ ایک یہودی تھا جو ان کے ساتھ ملا جلا رہتا تھا۔ اس کا نام صَا فُکہا گیا ہے۔ اس کے پاس کہانت اور جادو کا علم تھا اور وہ اپنے وقت میں اللہ کے نیک بندوں کے لیئے ایک امتحان تھا تا کہ جو ہلاک ہو دلیل کے ساتھ ہلاک ہو اور جو زندہ رہے دلیل ک ساتھ زندہ رہے۔ اکثر کہتے ہیں کہ یہ مدینہ میں مرا اور یہ بھی کہا گیا کہ واقعہ حراہ کے مو قعے پر اسے گم پایا گیا اور پھر ملا نہیں۔ واللہ اعلم۔
سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے حرہ والے دن ابن صیاد کو گم پایا۔
حدیث حاشیہ:
ذالحج 63 ہجری میں یزید بن معاویہ نے مدینہ منورہ پر چڑھائی کی تھی اور اس پر مسلط ہوا تھا۔ اسی واقعے کو تاریخ نے یوم الحرہ کے نام سے یاد رکھا ہے۔ اس دن کی بابت بہت سی باتیں مشہور ہیں، ان میں اکثر غیر معتبر ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
جابر ؓ کہتے ہیں کہ ابن صیاد ہم کو یوم حرہ۱؎ کو غائب ملا۔
حدیث حاشیہ:
۱؎: حرہ وہ واقعہ ہے جو مدینہ منورہ میں یزید کے لشکر کے ہاتھوں پیش آیا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Jabir ibn Abdullah (RA): We saw the last of Ibn Sayyad at the battle of the Harrah.