موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَعْتَرِفُ بِحَدٍّ وَلَا يُسَمِّيهِ)
حکم : صحیح
4381 . حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ، حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ, أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، قَالَ: >تَوَضَّأْتَ حِينَ أَقْبَلْتَ؟<، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: >هَلْ صَلَّيْتَ مَعَنَا حِينَ صَلَّيْنَا؟<، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: >اذْهَبْ, فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ عَفَا عَنْكَ<.
سنن ابو داؤد:
کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
باب: اگر کوئی صراحت کیے بغیر قابل حد کا جرم کر لے تو ؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4381. سیدنا ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کہ پاس آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! میں نے حد کا ارتکاب کیا ہے۔ (جرم قابل حد ہے) مجھ پر حد قائم فرمائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا بھلا تو نے آتے وقت وضو کیا تھا؟“ اس نے کہا: جی ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تو نے ہمارے ساتھ مل کر نماز پڑھی ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ اللہ نے تجھے معاف کر دیا ہے۔“