قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: معلق ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الْقَطْعِ فِي الْعَوَرِ إِذَا جُحِدَتْ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4395 .   حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ قَالَ مَخْلَدٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ, أَنَّ امْرَأَةً مَخْزُومِيَّةً كَانَتْ تَسْتَعِيرُ الْمَتَاعَ فَتَجْحَدُهُ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَا فَقُطِعَتْ يَدُهَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ- أَوْ- عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ، زَادَ فِيهِ: وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ خَطِيبًا، فَقَالَ: >هَلْ مِنِ امْرَأَةٍ تَائِبَةٍ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولِهِ؟<- ثَلَاثَ مَرَّاتٍ-, وَتِلْكَ شَاهِدَةٌ فَلَمْ تَقُمْ وَلَمْ تَتَكَلَّمْ وَرَوَاهُ ابْنُ غَنَجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ، قَالَ فِيهِ: فَشَهِدَ عَلَيْهَا.

سنن ابو داؤد:

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان

 

تمہید کتاب  (

باب: مانگے کی چیز لے کر انکاری ہو جانے میں ہاتھ کاٹنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4395.   سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ بنو مخزوم کی ایک عورت چیزیں مانگ کر لے جاتی اور پھر مکر جایا کرتی تھی۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ نے حکم دیا اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو جویریہ نے بواسطہ نافع، ابن عمر سے یا صفیہ بنت ابی عبید سے روایت کیا تو اس میں مزید یوں کہا: نبی کریم ﷺ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”کیا کوئی عورت ہے جو اللہ اور اس کے رسول کی طرف توبہ کر لے۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین بار دہرائی۔ جبکہ وہ عورت سامنے موجود دیکھ رہی تھی، مگر نہ وہ اٹھی اور نہ وہ بولی۔ امام ابوداؤد ؓ بیان کرتے ہیں کہ اس روایت کو ابن غنج نے بواسطہ نافع، صفیہ بنت ابی عبید سے بیان کیا اس میں ہے کہ پھر اس پر شہادت دی گئی۔