قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ الْقَوَدِ مِنَ الضَّرْبَةِ، وَقَصِّ الْأَمِيرِ مِنْ نَفْسِهِ)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

4538 .   حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ حِصْنًا أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ يُخْبِرُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ عَلَى الْمُقْتَتِلِينَ أَنْ يَنْحَجِزُوا الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ وَإِنْ كَانَتْ امْرَأَةً قَالَ أَبُو دَاوُد بَلَغَنِي أَنَّ عَفْوَ النِّسَاءِ فِي الْقَتْلِ جَائِزٌ إِذَا كَانَتْ إِحْدَى الْأَوْلِيَاءِ وَبَلَغَنِي عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ فِي قَوْلِهِ يَنْحَجِزُوا يَكُفُّوا عَنْ الْقَوَدِ

سنن ابو داؤد:

کتاب: دیتوں کا بیان

 

تمہید کتاب  (

باب: مار پیٹ سے قصاص اور حاکم کا اپنے سے قصاص دلوانا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4538.   ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”لڑائی کرنے (قصاص کا مطالبہ کرنے) والے بدلہ لینے میں حوصلے سے کام لیں (جلدی نہ کریں)۔ وارثوں میں سے معاف کرنے کا حق درجہ بدرجہ ہے، خواہ کوئی عورت ہی ہو۔“ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: «ينحجزوا» کے معنی ہیں: ”قصاص لینے سے رک جانا۔“ مزید فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ قتل کے معاملے میں وارثوں میں اگر کوئی عورت بھی ہو تو وہ بھی معاف کر سکتی ہے۔ اور «أن ينحجزوا» کے معنی کے سلسلے میں ابوعبیدہ سے مجھے یہ بیان کیا گیا ہے کہ اس کا مفہوم ہے ”قصاص لینے سے باز رہیں۔“