قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابٌ فِي الْخُلَفَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4634.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ, أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ: >مَنْ رَأَى مِنْكُمْ رُؤْيَا؟<، فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَكْرٍ، فَرَجَحْتَ أَنْتَ بِأَبِي بَكْرٍ، وَوُزِنَ عُمَرُ وَأَبُو بَكْرٍ فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ، وَوُزِنَ عُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَحَ عُمَرُ، ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ، فَرَأَيْنَا الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: سنتوں کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: خلفاء کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

4634.   سیدنا ابوبکرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہنبی کریم ﷺ نے ایک دن دریافت فرمایا: ”تم میں سے خواب کس نے دیکھا ہے؟“ ایک آدمی نے کہا: میں نے۔ میں نے دیکھا کہ گویا آسمان سے ایک ترازو اتری ہے تو آپ کا اور سیدنا ابوبکر ؓ کا وزن کیا گیا تو آپ سیدنا ابوبکر ؓ سے بھاری ہو گئے۔ پھر سیدنا ابوبکر ؓ اور سیدنا عمر ؓ کا وزن کیا گیا تو ابوبکر ؓ بھاری ہو گئے۔ اور سیدنا عمر ؓ اور سیدنا عثمان ؓ کا وزن کیا گیا تو سیدنا عمر ؓ بھاری ہو گئے، پھر ترازو اٹھا لی گئی۔ تو (اس بات پر) ہم نے رسول اللہ ﷺ کے چہرہ اقدس پر ناپسندیدگی کے آثار دیکھے۔“