موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابٌ فِي ذَرَارِيِّ الْمُشْرِكِينَ)
حکم : صحيح الإسناد
4712 . حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ح، وحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ وَكَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَذْحِجِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْمَعْنَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ذَرَارِيُّ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ: >هُمْ مِنْ آبَائِهِمْ<، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فُسْتَان عَمَلٍ؟ قَالَ: >اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ<، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَذَرَارِيُّ الْمُشْرِكِينَ؟ قَالَ: >مِنْ آبَائِهِمْ<، قُلْتُ: فُسْتَان عَمَلٍ قَالَ: >اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ<.
سنن ابو داؤد:
کتاب: سنتوں کا بیان
باب: مشرکوں کی اولاد کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4712. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مومنوں کی اولادوں کا کیا انجام ہو گا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنے آباء میں سے ہیں۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! عمل کے بغیر ہی؟ فرمایا: ”اللہ کو خوب علم ہے کہ وہ کیا عمل کرنے والے تھے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مشرکوں کی اولادوں کا انجام کیا ہو گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنے آباء میں سے ہیں۔“ میں نے کہا: عمل کے بغیر ہی؟ فرمایا: ”اللہ کو بہتر علم ہے جو وہ عمل کرنے والے تھے۔“