موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابٌ فِي قِتَالِ الْخَوَارِجِ)
حکم : صحیح
4763 . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ, أَنَّ عَلِيًّا ذَكَرَ أَهْلَ النَّهْرَوَانِ، فَقَالَ: فِيهِمْ رَجُلٌ مُودَنُ الْيَدِ، أَوْ مُخْدَجُ الْيَدِ, أَوْ مَثْدُونُ الْيَدِ، لَوْلَا أَنْ تَبْطَرُوا لَنَبَّأْتُكُمْ مَا وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ يَقْتُلُونَهُمْ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, قَالَ: قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْهُ؟! قَالَ: قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: سنتوں کا بیان
باب: خوارج سے قتال کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4763. جناب عبیدہ سلمانی نے روایت کیا کہ سیدنا علی ؓ نے اہل نہروان کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ ان میں ایک آدمی ہو گا جس کا ایک ہاتھ چھوٹا ہو گا یا اس میں نقص ہو گا یا ایسے ہو گا جیسے عورت کا پستان، اگر مجھے اندیشہ نہ ہو کہ تم لوگ خوشی میں آ کر بہت آگے بڑھ جاؤ گے تو میں تمہیں وہ ضرور بتا دیتا جو اللہ عزوجل نے محمد ﷺ کی زبانی ان سے قتال کرنے والے کے بارے میں وعدہ فرمایا ہے۔ عبیدہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی ؓ سے پوچھا: کیا یہ فرمان آپ نے نبی کریم ﷺ سے سنا تھا؟ فرمایا ہاں، رب کعبہ کی قسم!۔