قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4799.   حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَا: حَدَّثَنَا ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ، عَنْ عَطَاءٍ الْكَيْخَارَانِيِّ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >مَا مِنْ شَيْءٍ أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ حُسْنِ الْخُلُقِ<. قَالَ أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً الْكَيْخَارَانِيَّ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهُوَ عَطَاءُ بْنُ يَعْقُوبَ وَهُوَ خَالُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ يُقَالُ كَيْخَارَانِيٌّ وَكَوْخَارَانِيٌّ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: حسن اخلاق کا بیان

)
  باب تمہید

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

4799.   سیدنا ابو درداء ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میزان میں حسن خلق سے بڑھ کر اور کئی چیز بھاری نہیں ہو گی۔“ ابوولید طیالسی کہتے ہیں (قاسم بن ابی بزہ کی سند میں تصریح ہے کہ) میں نے عطاء کیخارانی سے سنا ہے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ عطاء بن یعقوب ہیں اور ابراہیم بن نافع کے ماموں ہیں۔ ان کی نسبت کیخارانی اور کوخارانی، دونوں طرح بیان کی جاتی ہے۔