موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ فِي النَّهْيِ عَنْ التَّجَسُّسِ)
حکم : صحيح الإسناد
4890 . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ, عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أُتِيَ ابْنُ مَسْعُودٍ، فَقِيلَ: هَذَا فُلَانٌ تَقْطُرُ لِحْيَتُهُ خَمْرًا! فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّا قَدْ نُهِينَا عَنِ التَّجَسُّسِ، وَلَكِنْ إِنْ يَظْهَرْ لَنَا شَيْءٌ نَأْخُذْ بِهِ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب: ٹوہ لگانے کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4890. جناب زید بن وہب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ کے پاس ایک آدمی لایا گیا اور بتایا گیا کہ یہ فلاں آدمی ہے اور اس کی ڈاڑھی سے شراب کے قطرے ٹپک رہے ہیں ۔ تو عبداللہ نے کہا : ہمیں ٹوہ لگانے سے منع کیا گیا ہے ، ہاں اگر کوئی بات واضح ظاہر ہو تو ہم اس کا مواخذہ کریں گے ۔