موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ فِي تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ)
حکم : صحيح دون قوله تسموا بأسماء الأنبياء
4950 . حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّالْقَانِيُّ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَقِيلُ ابْنُ شَبِيبٍ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ- وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ-، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >تَسَمَّوْا بِأَسْمَاءِ الْأَنْبِيَاءِ، وَأَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ: عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَأَصْدَقُهَا: حَارِثٌ وَهَمَّامٌ، وَأَقْبَحُهَا: حَرْبٌ وَمُرَّةُ<.
سنن ابو داؤد:
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب: ( غلط ) نام بدل دینے کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4950. سیدنا ابو وہب جشمی ؓ سے روایت ہے اور انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انبیاء کے نام رکھا کرو اور اﷲ کو سب ناموں میں زیادہ محبوب عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں۔ سب سے بڑھ کر واقعیت سے قریب یہ نام ہیں، حارث (کھیتی باڑی کرنے والا) اور ہمام (رنج و فکر میں پڑا ہوا) اور یہ نام سب سے برے ہیں، حرب (لڑاکا) اور مرہ (کڑوا)۔“