قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ فِي تَغْيِيرِ الِاسْمِ الْقَبِيحِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4954 .   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ عَمِّهِ أُسَامَةَ بْنِ أَخْدَرِيٍّ, أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: أَصْرَمُ، كَانَ فِي النَّفَرِ الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَا اسْمُكَ؟<، قَالَ: أَنَا أَصْرَمُ، قَالَ: >بَلْ أَنْتَ زُرْعَةُ<.

سنن ابو داؤد:

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان

 

تمہید کتاب  (

باب: غلط اور برے نام بدل دینے کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4954.   سیدنا اسامہ بن اخدری ؓ سے روایت ہے کہ ”اصرم“ نامی ایک شخص اس وفد میں شامل تھا جو نبی کریم ﷺ کے ہاں آیا۔ آپ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”میں اصرم (کانٹے والا) ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ تم زرعہ ہو“ (بمعنی بونے اور کاشت کرنے والا)۔