تشریح:
کسی اور کے بچے کو پیار سے بیٹے یا میرے بیٹے کہ کر پکارلینے میں کوئی حرج نہیں۔ سورۃ احزاب میں جو حکم ہے کہ انہیں ان کے باپوں سے پُکارو۔ یہ لے پالک بچوں کے متعلق ہے کہ ان کے اصل نسب کی شہرت ختم نہ کرو۔ ورنہ پیار سے اور مجازََا اس طرح کہنا جائز ہے۔