موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ فِي قَوْلِ الرَّجُلِ زَعَمُوا)
حکم : صحیح
4972 . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ لِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ- أَوْ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ لِأَبِي مَسْعُودٍ-: مَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي زَعَمُوا؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ زَعَمُوا<. قَالَ أَبُو دَاوُد: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ هَذَا حُذَيْفَةُ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب: ” لوگوں کا خیال ہے ، سمجھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے “ وغیرہ انداز سے بات کرنا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4972. جناب ابوقلابہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابومسعود ؓ نے ابوعبداللہ (سیدنا حذیفہ ؓ) سے یا ابوعبداللہ (حذیفہ ؓ) نے سیدنا ابومسعود ؓ سے پوچھا کہ آپ نے اس بارے میں کیا سنا ہے جو لوگ «زعموا» کے انداز میں بات کرتے ہیں؟ (لوگوں کا خیال ہے۔ باور کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے وغیرہ)۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ ﷺ فرماتے تھے «زعموا» آدمی کی بہت بری سواری ہے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: ابوعبداللہ سے مراد سیدنا حزیفہ ؓ ہیں۔