قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ كَيْفَ يُشَمَّتُ الذِّمِّيُّ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5038.   حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ الدَّيْلَمِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَتِ الْيَهُودُ تَعَاطَسُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, رَجَاءَ أَنْ يَقُولَ لَهَا: يَرْحَمُكُمُ اللَّهُ! فَكَانَ يَقُولُ: >يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ<.

سنن ابو داؤد:

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: کوئی غیر مسلم چھینک مارے تو کس طرح جواب دے ؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

5038.   سیدنا ابوبردہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ یہودی لوگ نبی کریم ﷺ کی مجلس میں عمداً چھینکیں مارا کرتے تھے اور توقع کرتے تھے کہ آپ ﷺ انہیں دعا دیتے ہوئے «يرحمكم الله» ”ﷲ تم پر رحم فرمائے۔“ کہیں گے۔ مگر آپ ﷺ انہیں یوں جواب دیتے: «يهديكم الله ويصلح بالكم» ”ﷲ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے احوال کی اصلاح فرمائے۔“