Abu-Daud:
Chapter On Sleep
(Chapter: What to say when going to sleep)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5054.
سیدنا ابوازہر انماری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رات کو سونے لگتے تو یہ دعا پڑھتے: «بِسْمِ اللَّهِ وَضَعْتُ جَنْبِي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَأَخْسِئْ شَيْطَانِي، وَفُكَّ رِهَانِي، وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِيِّ الْأَعْلَى» ”اللہ کے نام سے میں نے اپنا پہلو رکھ دیا۔ اے اللہ! میرے گناہ بخش دے، میرے شیطان کو دفع (دور) کر دے، میرے نفس کو (آگ سے) آزاد کر دے اور مجھے اعلیٰ و افضل مجلس والوں میں بنا دے۔“ (ملائکہ اور انبیاء و رسل کا ہم نشین بنا دے)۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں۔ اس روایت کو ابوہمام اہوازی (محمد بن زبرقان) نے ثور سے نقل کیا تو (ابو ازہر کی بجائے) ابوزہیر انماری کہا۔
تشریح:
رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مقرر فرشتے کے بالمقابل شیطان یا قرین کےمتعلق بتایا گیا ہے۔ کہ وہ بھی اسلام قبول کرکے مطیع ومنقاد ہوچکا تھا۔ اور آپﷺ کو خیر کی بات ہی کہتا تھا۔ (صحیح مسلم، صفات المنافقین، حدیث: 2814) نبی ﷺ کا اس دعا میں (اخسأ شيطاني) کہنا بطور عموم ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوالازہر انماری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ رات میں جب اپنی خواب گاہ پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے: «بِسْمِ اللَّهِ وَضَعْتُ جَنْبِي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَأَخْسِئْ شَيْطَانِي، وَفُكَّ رِهَانِي، وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِيِّ الْأَعْلَى» ”اللہ کے نام پر میں نے اپنے پہلو کو ڈال دیا (یعنی لیٹ گیا) اے اللہ میرے گناہ بخش دے، میرے شیطان کو دھتکار دے، مجھے گروی سے آزاد کر دے اور مجھے اونچی مجلس میں کر دے، (یعنی ملائکہ، انبیاء و صلحاء کی مجلس میں)۔“
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abul Azhar al-Anmari (RA): When the Apostle of Allah (ﷺ) went to his bed at night, he would say: in the name of Allah, I have laid down my side for Allah. O Allah! Forgive me my sin, drive away my devil, free me from my responsibility, and place me in the highest assembly.