قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

5077 .   حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَوُهَيْبٌ نَحْوَهُ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ أَبِي عَائِشٍ وَقَالَ حَمَّادٌ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ, أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ, كَانَ لَهُ عِدْلَ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَكُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ، وَكَانَ فِي حِرْزٍ مِنَ الشَّيْطَانِ حَتَّى يُمْسِيَ، وَإِنْ قَالَهَا إِذَا أَمْسَى, كَانَ لَهُ مِثْلُ ذَلِكَ حَتَّى يُصْبِحَ<. قَالَ فِي حَدِيثِ حَمَّادٍ: فَرَأَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ أَبَا عَيَّاشٍ يُحَدِّثُ عَنْكَ بِكَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: >صَدَقَ أَبُو عَيَّاشٍ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ وَمُوسَى الزَّمْعِيُّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَائِشٍ.

سنن ابو داؤد:

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل 

  (

باب: صبح کے وقت کی دعائیں

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

5077.   ابن ابوعائش سے روایت ہے، جبکہ حماد کی روایت میں ہے کہ ابوعیاش ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت یہ کہہ لے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”ایک اکیلے اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کا کوئی ساجھی نہیں، ملک اسی کا ہے، تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر شے پر خوب قادر ہے۔“ تو اسے اولاد اسماعیل میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ہو گا۔ اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، اس سے دس غلطیاں مٹائی جائیں گی، اس کے دس درجات بلند کیے جائیں گے اور شام تک کے لیے شیطان سے حفاظت میں رہے گا اور اگر شام کو یہ کہہ لے، تو صبح تک کے لیے یہی کچھ ہے۔“ حماد کی روایت میں ہے کہ ایک آدمی نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھا اور کہا: اے ﷲ کے رسول! ابوعیاش آپ سے اس اس طرح روایت کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: ”ابوعیاش نے سچ کہا ہے۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس روایت کو اسماعیل بن جعفر موسیٰ زمعی اور عبداللہ بن جعفر نے بواسطہ سہیل، اس کے والد سے اور اس نے ابن عیاش سے روایت کیا۔