موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ)
حکم : حسن
5082 . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ أَبِي أَسِيدٍ الْبَرَّادِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ: خَرَجْنَا فِي لَيْلَةِ مَطَرٍ، وَظُلْمَةٍ شَدِيدَةٍ، نَطْلُبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُصَلِّيَ لَنَا, فَأَدْرَكْنَاهُ، فَقَالَ: >أَصَلَّيْتُمْ؟<، فَلَمْ أَقُلْ شَيْئًا، فَقَالَ: >قُلْ<، فَلَمْ أَقُلْ شَيْئًا، ثُمَّ قَالَ: >قُلْ<، فَلَمْ أَقُلْ شَيْئًا، ثُمَّ قَالَ: >قُلْ<، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا أَقُولُ؟ قَالَ: >{قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ}[أول سورة الإخلاص]، وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ، حِينَ تُمْسِي وَحِينَ تُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَكْفِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ<.
سنن ابو داؤد:
كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل
باب: صبح کے وقت کی دعائیں
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
5082. جناب معاذ بن عبداللہ بن خبیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم ایک بارش والی اور سخت اندھیری رات میں نکلے، جب کہ ہم رسول اللہ ﷺ کو ڈھونڈ رہے تھے تاکہ وہ ہمیں نماز پڑھائیں۔ چنانچہ ہم نے آپ ﷺ کو پا لیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو۔“ تو میں کچھ نہ بولا۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا: ”کہو“ تو بھی میں کچھ نہ بولا۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا: ”کہو“ تو میں نے عرض کیا: اے ﷲ کے رسول! میں کیا کہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کہو: «قل هو الله أحد» اور معوذتین یعنی «قل أعوذ برب الفلق * قل أعوذ برب الناس» صبح اور شام تین تین بار یہ کہہ لو، تو ہر چیز سے تمہاری کفایت ہو جائے گی۔“