قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا هَاجَتْ الرِّيحُ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

5099 .   حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا, أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى نَاشِئًا فِي أُفُقِ السَّمَاءِ, تَرَكَ الْعَمَلَ، وَإِنْ كَانَ فِي صَلَاةٍ، ثُمَّ يَقُولُ: >اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا<، فَإِنْ مُطِرَ, قَالَ: >اللَّهُمَّ صَيِّبًا هَنِيئًا<.

سنن ابو داؤد:

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل 

  (

باب: تیز ہوا چلے تو کون سی دعا پڑھے ؟

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

5099.   ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب آسمان کے کنارے پر کوئی بادل کا ٹکڑا دیکھتے تو کام کاج چھوڑ دیتے اگرچہ نماز ہی میں ہوتے اور پھر یہ دعا کرتے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا» ”اے ﷲ! میں اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“ اور اگر بارش ہونے لگتی تو کہتے: «اللَّهُمَّ صَيِّبًا هَنِيئًا» ”اے ﷲ! اسے خوب برسنے والی نفع آور اور مبارک بنا۔“