Abu-Daud:
Chapter On Sleep
(Chapter: Saying the adhan in the ear of the newborn)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5105.
جناب عبیداللہ بن ابورافع نے اپنے والد سے روایت کیا، وہ کہتے ہیں کہ جب سیدہ فاطمہ ؓ نے سیدنا حسن بن علی ؓ کو جنم دیا تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے کان میں نماز والی اذان کہی تھی۔
تشریح:
1۔ اس عمل کی حکمت ظاہر ہے کہ اس سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان اور اسلام کے اہم ترین شعار سے تعلق کا اظہار ہے اور ان مبارک کلمات سے تبرک حاصل کرنا مقصود ہوتا ہے کہ اللہ عزوجل اس نومولود کو کامیابی کی اس راہ پر گامزن فرمائے اور شیطان کے اثر سے محفوظ رکھے۔ آمین 2۔ بچے کے کان میں ازان کہنے والی یہ روایت تو سندا ثابت نہیں ہے۔ تاہم آج تک امت میں اس پر عمل ہوتا آرہا ہے۔ اور امت کا یہ عملی تواتر ہی اس کے جواز کی بنیاد ہے۔ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اذان دینے کی حد تک کچھ نہ کچھ اصل تسلیم کی ہے۔ دوسرے کان میں تکبیرکی نہیں دیکھئے۔ (الضعیفة: 329/1، 331حدیث 312) تاہم اس عمل کے مسنون ہونے کی دلیل ہمارے علم میں نہیں ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابورافع ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو حسن بن علی کے کان میں جس وقت فاطمہ ؓ نے انہیں جنا اذان کہتے دیکھا جیسے نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Rafi': I saw the Apostle of Allah (ﷺ) uttering the call to prayer (Adhan) in the ear of al-Hasan ibn Ali when Fatimah gave birth to him.