Abu-Daud:
Chapter On Sleep
(Chapter: Regarding honoring one's parents)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5138.
جناب حمزہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میری زوجیت میں ایک عورت تھی اور مجھے اس سے محبت تھی۔ مگر حضرت عمرؓ اسے ناپسند کرتے تھے۔ تو انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ اسے طلاق دے دو۔ میں نے انکار کیا، تو حضرت عمرؓ نبیﷺ کی خدمت میں گئے اور اپنی بات ان سے کہی۔ نو نبیﷺ نے (مجھ سے) فرمایا: ’’اس عورت کو طلاق دے دو۔‘‘
تشریح:
باپ کا یہ مقام اور حق ہے۔ کہ اگر وہ بیتے سے کہے کہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے۔ تو اسے یہ حکم ماننا چاہیے، مگرشرط یہ ہے کہ باپ جو اپنے بیتے سے بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کررہا ہے۔ خود حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صفات کا حامل ہو۔ اور اس میں کوئی ہوائے نفس اور تعصب کی بات نہ ہو۔ صرف شرعی مصلحت پیش نظر ہو جیسے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق آتا ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میرے نکاح میں ایک عورت تھی میں اس سے محبت کرتا تھا اور عمر ؓ کو وہ ناپسند تھی، انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم اسے طلاق دے دو، لیکن میں نے انکار کیا، تو عمر نبی اکرم ﷺ کے پاس گئے اور آپ ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اسے طلاق دے دو۔“
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdullah ibn 'Umar (RA): A woman was my wife and I loved her, but Umar hated her. He said to me: Divorce her, but I refused. Umar then went to the Prophet (ﷺ) and mentioned that to him. The Prophet (ﷺ) said: Divorce her.