Abu-Daud:
Chapter On Sleep
(Chapter: Asking permission to enter at the three times of undress)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5191.
جناب عبد اللہ بن ابو یزید سے روایت ہے، انہوں نے عبد اللہ بن عباس ؓ کو سنا، وہ کہتے تھے کہ اکثر لوگ (سورۃ نو میں وارد آیت:58) اجازت طلب کرنے والی آیت پر (کما حقه) ایمان نہیں لائے، حالانکہ میں اپنی اس لونڈی کو کہتا ہوں کہ میرے پاس آتے ہوئے بھی اجازت لیا کرو۔ امام ابو داؤد رحمہ اللہ نے فرمایا: عطاء نے بھی ابن عباسؓ سے ایسے ہی روایت کیا ہے کہ وہ اس کا حکم دیا کرتے تھے۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبیداللہ بن ابی یزید کہتے ہیں کہ انہوں نے ابن عباس ؓ کو کہتے سنا کہ آیت استیذان پر اکثر لوگوں نے عمل نہیں کیا، لیکن میں نے تو اپنی لونڈی کو بھی حکم دے رکھا ہے کہ اسے بھی میرے پاس آنا ہو تو مجھ سے اجازت طلب کرے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح عطاء نے ابن عباس ؓ سے روایت کی ہے کہ وہ اس کا (استیذان کا) حکم دیتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Ibn ‘Abbas said: Most of the people did not act upon the verse about asking permission to enter the house. I have commanded this slave-girl of mine to ask my permission to enter. Abu Dawud رحمۃ اللہ علیہ said: 'Ata also transmitted it from Ibn 'Abbas (RA) in a similar way. He commanded to act upon this.