Abu-Daud:
Chapter On The Salam
(Chapter: A man kissing his child)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5219.
جناب عروہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ ؓ نے (واقعہ افک کے سلسلے میں بیان کرتے ہوئے) کہا پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ خوشخبری ہو! اللہ عزوجل نے تیری براءت نازل فرما دی ہے۔“ اور اسے قرآن مجید کی آیات پڑھ کر سنائیں، تو میرے ماں باپ نے مجھے کہا: اٹھو اور رسول اللہ ﷺ کے سر کو بوسہ دو۔ تو میں نے کہا: میں اللہ عزوجل کی حمد کرتی ہوں، تم دونوں کی نہیں۔
تشریح:
بچوں کو بوسہ دینا اور میاں، بیوی کا ایک دوسرے کو بوسہ دینا جائز ہے۔

حدیث حاشیہ:
بچوں کو بوسہ دینا اور میاں، بیوی کا ایک دوسرے کو بوسہ دینا جائز ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ! خوش ہو جاؤ اللہ نے کلام پاک میں تیرے عذر سے متعلق آیت نازل فرما دی ہے۔“ اور پھر آپ نے قرآن پاک کی وہ آیتیں انہیں پڑھ کر سنائیں، تو اس وقت میرے والدین نے کہا: اٹھو اور رسول اللہ ﷺ کے سر مبارک کو چوم لو، میں نے کہا: میں تو اللہ عزوجل کا شکر ادا کرتی ہوں (کہ اس نے میری پاکدامنی کے متعلق آیتیں اتاریں) نہ کہ آپ دونوں کا (کیونکہ آپ دونوں کو بھی تو مجھ پر شبہ ہونے لگا تھا)۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
‘Aishah (RA) said: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said; Good tidings to you, ‘Aishah, for Allah Most High has revealed your innocence. He then recited to her the Quranic verses. Her parents said: Kiss the head of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم). I said: Praise be to Allah, most High, not to you.