باب: کوئی دوسرے کو یوں دعا دے’’اللہ تمہاری حفاظت کرے‘‘
)
Abu-Daud:
Chapter On The Salam
(Chapter: Saying "May Allah protect you" (Hafizak Allah))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5228.
سیدنا ابوقتادہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ اپنے ایک سفر میں تھے کہ صحابہ کرام ؓ کو پیاس نے ستایا تو جلد باز لوگ آگے بڑھ گئے اور میں اس رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ساتھ رہا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تیری حفاظت کرے جیسے تو نے اس کے نبی کی حفاظت کی۔“
تشریح:
یہ مفصل حدیث صحیح مسلم میں موجود ہے (صحیح مسلم، المساجد، حدیث:٢٨١) حضرت ابو قتادہ رضی اللہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدس کی حفاظت پر آپ کی طرف سے دعاملی ہے تو امید رکھنی چاہیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہو ئی شریعت اور آپ کی احادیث کی حفاظت پر یہ بھی فضلیت مل سکتی ہے جیسے کہ دوسری حدیث میں صراحت سے آیاہے اللہ خوش وخرم رکھے اس بندے کو جس نے میری بات سنی، اسے یاد رکھا اور اسی طرح آگے پہنچا دیا جس طرح کہ اسے سنا ۔(جامع الترمذي‘ العلم‘ حدیث:2658)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن رباح انصاری کہتے ہیں کہ ابوقتادہ ؓ نے ہم سے بیان کیا کہ: نبی اکرم ﷺ اپنے ایک سفر میں تھے، لوگ پیاسے ہوئے تو جلدباز لوگ آگے نکل گئے، لیکن میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہی اس رات رہا (آپ کو چھوڑ کر نہ گیا) تو آپ نے فرمایا: ”اللہ تیری حفاظت فرمائے جس طرح تو نے اس کے نبی کی حفاظت کی ہے۔“
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Qatadah (RA) said: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) was on journey. The people became thirsty, and they went quickly. I guarded the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) on that night. He said: May Allah guard you for the reason you have guarded His Prophet!