قسم الحديث (القائل): موقوف اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابٌ فِي قَتْلِ الْحَيَّاتِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5261.   حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ كُلَّهَا إِلَّا الْجَانَّ الْأَبْيَضَ الَّذِي كَأَنَّهُ قَضِيبُ فِضَّةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد فَقَالَ لِي إِنْسَانٌ الْجَانُّ لَا يَنْعَرِجُ فِي مِشْيَتِهِ فَإِذَا كَانَ هَذَا صَحِيحًا كَانَتْ عَلَامَةً فِيهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ

سنن ابو داؤد:

کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب 

  (

باب: سانپوں کو مارنے کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

5261.   سیدنا ابن مسعود ؓ نے فرمایا کہ سب قسم کے سانپوں کو قتل کر دیا کرو۔ سوائے ان کے جو سفید چاندی کی چھڑی کی مانند ہوں۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک شخص نے بتایا کہ سانپ کی شکل میں جن اپنے چلنے میں ٹیڑھا ہو کر نہیں چلتا ہے۔ اگر وہ بالکل سیدھا چلے تو ان شاءاللہ یہ اس کے جن ہونے کی علامت ہو گی۔