موضوعات
قسم الحديث (القائل): قدسی ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَسُبُّ الدَّهْرَ)
حکم : صحیح
5274 . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ وَابْنُ السَّرْحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِي الْأَمْرُ أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ قَالَ ابْنُ السَّرْحِ عَنْ ابْنِ الْمُسَيِّبِ مَكَانَ سَعِيدٍ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب
باب: آدمی کا زمانے کو گالی دینا
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
5274. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ آدم کا بیٹا مجھے دکھ دیتا ہے، وہ زمانے کو گالی دیتا ہے۔ حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں، معاملہ میرے ہی ہاتھ میں ہے، رات اور دن کو میں ہی پھیرتا ہوں۔“ ابن سرح نے سند میں سعید کی بجائے «عن ابن المسيب» کہا (اور وہ ایک ہی شخصیت ہے۔ یعنی سعید بن مسیب)۔