قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ التَّشْدِيدِ فِي ذَلِكَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

571 .   َدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَوْ تَرَكْنَا هَذَا الْبَابَ لِلنِّسَاء!<.ِ قَالَ نَافِعٌ: فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ ابْنُ عُمَرَ حَتَّى مَاتَ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ وَهَذَا أَصَحُّ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: اس مسئلہ میں تشدید کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

571.   جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر ہم یہ دروازہ عورتوں کے لیے چھوڑ دیں (انہی کے لیے مخصوص کر دیں تو بہت بہتر ہو)۔“ نافع کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر ؓ مرتے دم تک اس دروازے سے مسجد میں نہیں آئے۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: اس روایت کو اسماعیل بن ابراہیم نے ایوب سے، انہوں نے نافع سے روایت کیا ہے، لیکن انہوں نے اسے سیدنا عمر ؓ کا قول بتایا ہے اور یہی بات زیادہ صحیح ہے۔