Abu-Daud:
The Chapter Related To The Rows During The Prayer
(Chapter: Straightening The Rows)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
667.
سیدنا انس بن مالک ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی صفوں میں خوب مل کر کھڑے ہوا کرو۔ انہیں قریب قریب بناؤ اور گردنوں کو بھی برابر رکھو۔ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں شیطان کو دیکھتا ہوں کہ خالی جگہوں میں سے تمہاری صفوں میں گھس آتا ہے گویا وہ بکری کا بچہ ہو۔“
تشریح:
شیطان مومنین مخلصین پر ہر آن مقام پر حملے کے لیے گھات میں رہتا ہے جب وہ نماز کی صفوں سے گھس آتا ہے تومسجد سے باہر اورعام حالات میں اس کا حملہ اور سخت ہوتا ہوگا لہذا ہرمسلمان کو اپنے دفاع سے کبھی غافل نہیں رہنا چاہیے اوراس کی واحد صورت شریعت کا علم حاصل کرنا اور پھر تمام چھوٹے بڑے امور پربلا تخصیص عمل پیرا ہونا ہے۔ و باللہ التوفیق.

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم لوگ صفوں میں خوب مل کر کھڑے ہو، اور ایک صف دوسری صف سے نزدیک رکھو، اور گردنوں کو بھی ایک دوسرے کے مقابل میں رکھو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں شیطان کو دیکھتا ہوں وہ صفوں کے بیچ میں سے گھس آتا ہے، گویا وہ بکری کا بچہ ہے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Anas ibn Malik (RA): The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Stand close together in your rows, bring them near one another, and stand neck to neck, for by Him in Whose hand my soul is, I see the devil coming in through openings in the row just like a small black sheep.