Abu-Daud:
The Chapter Related To The Rows During The Prayer
(Chapter: Straightening The Rows)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
670.
جناب محمد بن مسلم نے سیدنا انس ؓ سے مذکورہ حدیث بیان کی اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس لکڑی کو دائیں ہاتھ سے پکڑ لیتے پھر (دائیں صف کی طرف) متوجہ ہو کر کہتے ”سیدھے کھڑے ہو جاؤ، اپنی صفوں کو برابر کر لو۔“ پھر اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑتے (اور بائیں جانب متوجہ ہوتے) اور فرماتے ”سیدھے کھڑے ہو جاؤ اور اپنی صفوں کو برابر کر لو۔“
تشریح:
حدیث 669 اور 670 دونوں ضعیف ہیں۔ اس لیے اس میں صفوں کی درستی کی تاکید والی بات تو صحیح ہے، کیونکہ اس کا ذکر صحیح احادیث میں بھی ہے۔ لیکن اس کام کےلیے لکڑی کے استعمال والی بات صحیح نہیں ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
اس سند سے بھی انس ؓ سے یہی حدیث مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس لکڑی کو اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑتے، پھر (نمازیوں کی طرف) متوجہ ہوتے، اور فرماتے: ”سیدھے ہو جاؤ، اپنی صفیں درست کر لو“ پھر اسے بائیں ہاتھ سے پکڑتے اور فرماتے: ”سیدھے ہو جاؤ اور اپنی صفیں درست کر لو۔“
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
This tradition has also been transmitted by Anas (RA) through a different chain of transmitters. This version goes: when the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) stood for prayer, he took it (the stick) in his right hand and turning (to the right side) said; keep straight and straighten your rows. He then took it in his left hand and said; keep straight and straighten your rows.