تشریح:
حق یہ ہے کہ جماعت میں امام کے قریب اور پہلی صف میں صاحب علم اور بالغ افراد کھڑے ہوں، بعد ازاں بچوں کا مقام ہے۔ مگر ان کی صف علیحدہ ہو، اس کے لیے کوئی قوی دلیل نہیں ہے۔ نمازی کم ہوں توبچے بھی پہلی صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں جیسے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ثابت ہےبیان کرتےہیں: ’’میں صف میں داخل ہوگیا اور کسی نےمجھ پر انکارنہیں کیا۔،، (صحیح بخاری، حدیث: 493 وصحیح مسلم، حدیث: 504) اور یہ اس وقت قریب البلوغ تھے۔