باب: عورتوں کی صف کا بیان اور یہ کہ وہ پہلی صف سے پیچھے ہوں
)
Abu-Daud:
The Chapter Related To The Rows During The Prayer
(Chapter: Rows For Women, And Their Distance From The First Row)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
680.
سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے (بعض) صحابہ میں یہ بات دیکھی کہ وہ پیچھے رہتے ہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”آگے بڑھو اور میری اقتداء کرو۔ تمہارے بعد والے تمہاری اقتداء کریں۔ اور جو لوگ پیچھے رہنے کو اپنی عادت بنا لیتے ہیں ان کا انجام یہ ہو گا کہ اللہ عزوجل انہیں مؤخر کر دے گا۔“ (یعنی اپنی رحمت سے، جنت میں داخل کرنے میں یا جہنم میں پیچھے کر دے گا یا جہنم سے تاخیر سے نکالے گا)۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بعض صحابہ کرام ؓ کو پہلی صف سے پیچھے رہتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”آگے آؤ اور میری پیروی کرو، اور تمہارے پیچھے جو لوگ ہیں وہ تمہاری پیروی کریں، کچھ لوگ ہمیشہ پیچھے رہا کریں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ بھی انہیں پیچھے ڈال دے گا۱؎۔“
حدیث حاشیہ:
۱؎: یعنی اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت و فضل عظیم، اور بلند مرتبہ سے پیچھے کر دے گا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Sa’id al-Khudri (RA) said; The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) saw a tendency among his companions to go to the back. He said to them; come forward and follow my lead, and let those who come after you follow your lead people will continue to keep to the back till Allah would put them at the back.