Abu-Daud:
The Chapter Related To The Rows During The Prayer
(Chapter: A Man Prays By Himself Behind The Row)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
682.
سیدنا وابصہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ صف کے پیچھے کھڑا اکیلا ہی نماز پڑھ رہا تھا آپ ﷺ نے اسے دہرانے کا حکم دیا۔ سلیمان بن حرب نے لفظ «الصلاة» بھی بیان کیا یعنی «فأمره أن يعيد الصلاة» ”کہ نماز دہرائے۔“
تشریح:
صف میں جگہ ہوتے ہوئے اس میں شریک نہ ہونا اور الگ سے نماز پڑھنا ناجائز ہے۔ اسے نماز دہرانی پڑے گی۔ بچے کو بھی صف میں شامل ہونا چاہیے بلکہ کیا جائے۔ (صحیح بخاری، حدیث: 76 وصحیح مسلم، حدیث: 504) ہاں عورت کی صف علیحدہ ہوگی، خواہ وہ اکیلی ہی کیوں نہ ہو۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
وابصہ بن معبد ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، تو آپ نے اسے (نماز) لوٹانے کا حکم دیا۔ سلیمان بن حرب کی روایت میں ہے ”نماز کو“ لوٹانے کا حکم دیا۱؎۔
حدیث حاشیہ:
۱؎: صف میں جگہ ہوتے ہوئے اس میں شریک نہ ہونا اور الگ سے نماز پڑھنا ناجائز ہے، اسے نماز دہرانی پڑے گی۔ عورت کی صف علیحدہ ہو گی، خواہ وہ اکیلی ہی کیوں نہ ہو۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Wabisah: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) saw a man praying alone behind the row. He ordered him to repeat. Sulayman ibn Harb said: The prayer.